Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ٹاٹا اسٹیل ریاپڈ اینڈ بلیٹزچیس ٹورنمنٹ ، وشواناتھن کی شرکت

ٹاٹا اسٹیل ریاپڈ اینڈ بلیٹزچیس ٹورنمنٹ ، وشواناتھن کی شرکت

کولکتہ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاٹا اسٹیل چیس انڈیا ریاپڈ اینڈ بلیٹز ٹورنمنٹ کا 9 تا 14 نومبر کولکتہ میں انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ اس ٹورنمنٹ میں 5 مرتبہ کے سابق عالمی چمپین وشواناتھن آنند سب کی توجہ کا مرکز رہیں گے۔ وشواناتھن آنند نے آج اعلان کیا کہ وہ 32 سال کے وقفہ کے بعد کولکتہ میں کسی گرانڈ ماسٹر ٹورنمنٹ میں شمولیت اختیار کریں گے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یاد ہے کہ کولکتہ میں ان کا پہلا گرانڈماسٹر ٹورنمنٹ 1986ء میں کھیلا گیا تھا اور وہ بھی ٹاٹا اسٹیل مقابلہ ہی تھا۔ اس وقت وہ انٹرنیشنل ماسٹر تھے۔

TOPPOPULARRECENT