Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / ٹاٹا کنسلٹنسی اِنٹرن شپ پروگرام کا برطانیہ نے خیرمقدم کیا

ٹاٹا کنسلٹنسی اِنٹرن شپ پروگرام کا برطانیہ نے خیرمقدم کیا

لندن۔ 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے اس اسکیم کی لانچنگ کا خیرمقدم کیا ہے جس کے تحت 1,000 برطانوی گریجویٹس کو ٹاٹا کنسلٹنسی سرویسیس میں ڈیجیٹل ہنرمندی میں مزید نکھار پیدا کرنے بااُجرت اِنٹرن شپ فراہم کی جائے گی۔ اس پروگرام کو برطانیہ نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو وسیع تر بنانے کی جانب قدم قرار دیا۔ برطانوی وزیر برائے ایمپلائمنٹ اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی ہندوستان برادری کی ترجمانی کرنے والی پریتی پٹیل نے انٹرن شپ پروگرام کل لندن میں ایک تقریب کے دوران ہند۔ برطانیہ تعلقات اور نئی نسل کے درمیان وسیع تر تعلقات کو فروغ دینے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین موقع ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT