Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹاپرس کیلئے انجمن ترقی اردو گلربگہ کے انعامات

ٹاپرس کیلئے انجمن ترقی اردو گلربگہ کے انعامات

گلبرگہ /11 اگست ( ذریعہ فیاکس ) ڈاکٹر رفیق رہبر معتمد انجمن ترقی اردو گلبرگہ نے اپنے پریس نوٹ میں بتایا کہ ہے کہ مارچ / اپریل 2014 ایس ایس ایل سی امتحان میں اردو میڈیم کے ذریعہ سب سے زیادہ نشانات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو حسب سابق اس سال بھی انجمن ترقی اردو گلبرگہ نے اسناد اور نقد انعامات دینا طئے کیا ہے ۔ لہذا ریاستی سطح پر سب سے زی

گلبرگہ /11 اگست ( ذریعہ فیاکس ) ڈاکٹر رفیق رہبر معتمد انجمن ترقی اردو گلبرگہ نے اپنے پریس نوٹ میں بتایا کہ ہے کہ مارچ / اپریل 2014 ایس ایس ایل سی امتحان میں اردو میڈیم کے ذریعہ سب سے زیادہ نشانات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو حسب سابق اس سال بھی انجمن ترقی اردو گلبرگہ نے اسناد اور نقد انعامات دینا طئے کیا ہے ۔ لہذا ریاستی سطح پر سب سے زیادہ نشانات حاصل کرنے والے طالب علم ریاستی انعام ، ضلع گلبرگہ کی سطح پر اول ، دوم اور سوم انعام دیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ مستقر گلبرگہ سطح پر ( صرف سٹی گلبرگہ ) زبان اول اردو میں زیادہ نشانات حاصل کرنے والے طلبہ کیلئے انعام اول ، دوم اور سوم دیا جائے گا ۔ لہذا ریاستی انعام کیلئے ریاست کرناٹک کے تمام اضلاع کے اردو ہائی اسکولس کے صدر مدرسین سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے مدرسہ سے امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کا نام بھجائیں ۔ ضلع گلبرگہ کی سطح پر انعام کیلئے ضلع گلبرگہ کے تمام اردو ہال اسکولس کے صدر مدرسین اپنے مدرسہ کے امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کے نام روانہ کریں ۔ زبان اول اردو میں زیادہ نشانات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے نام صرف سٹی گلبرگہ کے اردو ہائی اسکولس سے مطلوب ہیں ۔ تمام اردو ہائی اسکولس کے صدر مدرسین سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے مدرسہ سے ایس ایس ایل سی امتحان اپریل 14ء میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے نام ایس ایس ایل سی امتحان بورڈ بنگلور سے جاری کردہ مارکس کارڈ ( صدر مدرس سے تصدیق شدہ ) کی زیراکس کاپی کے ساتھ 31-8-2014 تک ارسال کریں ۔ اندراجات ڈاک کے علاوہ شخصی طور پر انجمن پر صبح 11 تا 4.30 بجے شام داخل کئے جاسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات موبائیل نمبر 9901085086 پر ڈاکٹر رفیق رہبر معتمد انجمن سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT