Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / ٹاپر اسکام کیس میں ایک اور پیشرفت اہلیہ کے ساتھ بورڈ کے سابق صدرنشین گرفتار

ٹاپر اسکام کیس میں ایک اور پیشرفت اہلیہ کے ساتھ بورڈ کے سابق صدرنشین گرفتار

پٹنہ۔20 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدرنشین بہار اسکول امتحان بورڈ مسٹر ملکیشور پرساد سنگھ جو کہ بہار انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ٹاپر اسکام کے اصل سرغنہ (ماسٹر مائنڈ) ہیں انکی اہلیہ سابق جنتادل متحدہ رکن اسمبلی اوشا سنہا کے ساتھ آج وارناسی میں گرفتار کرلیا گیا ۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ پٹنہ مسٹر منومہاراج نے بتایا کہ روپوش لال کیشور سنگھ اور ان کی اہلیہ اوشا سنہا کا وارناسی میں پتہ چلایا گیا ہے ایس ایس پی جو کہ ٹاپر اسکام کی تحقیقات کے لئے تشکیل کردہ خصوصی تفتیش ٹیم کی قیادت کررہے ہیں بتایا ہے کہ باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے پر کہ مفرور ملزمین اترپردیش کے مقدس شہر وارناسی میں روپوش ہیں، ایس آئی ٹی سے دھاوا کرکے گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مزید تفصیلات کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ لال کیشور سنگھ اور ان کی اہلیہ اوشا سنہا جو کہ ٹاپر اسکام کیس میں شریک ملزم ہے، پٹنہ کورٹ سے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیئے جانے کے بعد روپوش ہوگئے تھے جبکہ عدالت نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو لال کیشور سنگھ کی املاک قرق کرلینے کا اختیار بھی دے دیا ہے۔ اوشا سنہا جو کہ ہلیا حلقہ سے جنتادل متحدہ کی سابق رکن اسمبلی اور پٹنہ میں گنگادیوی کالج کی پرنسپل ہیں، ٹاپر اسکام کیس میں شریک ملزم ہیں۔ ان پر یہ الزام ہے کہ بھاری رقومات لے کر غیر مستحق اور نااہل طلباء کو امتیازی کامیابی کی ڈگریاں عطا کی گئی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT