Thursday , July 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹرائیبل ویلفیر ریزیڈنشیل سوسائیٹی کے ڈگری اقامتی کالج میں جزوقتی لیکچررس کے تقررات

ٹرائیبل ویلفیر ریزیڈنشیل سوسائیٹی کے ڈگری اقامتی کالج میں جزوقتی لیکچررس کے تقررات

حیدرآباد ۔ /11 اپریل (سیاست نیوز) ٹرائیبل ویلفیر ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائیٹی ڈگری اقامتی کالجس میں گیسٹ اور پارٹ ٹائم لکچررس کے تقررات کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کررہی ہے اور اس سوسائیٹی کے تحت ریاستی سطح پر جملہ 22 کالجس ہیں جن میں 15 طالبات اور 7 طلبہ کیلئے ہیں ، مضمون کے مطابق انتخاب کیا جائے گا جنہیں تلگو ،انگلش ، ہسٹری ،اکنامکس ، پولیٹیکل سائنس ، پبلک اڈمنسٹریشن ، متھامیٹکس ، فزکس ، کیمسٹری ، کمپیوٹر سائنس ،باٹنی ، زوالوجی ،میکرو بیالوجی اور کامرس پڑھانا ہوگا ۔ قابلیت کے اعتبار سے کم از کم 55 فیصد نمبرات سے ایم اے / ایم ایس سی / ایم کام / ایم سی اے / ایم ایس سی (کمپیوٹر سائنس) / ایم ٹیک / (کمپیوٹر سائنس) کامیاب ہونے اور نٹ / سٹ اور پی ایچ ڈی کئے ہوئے امیدواروں کو زیادہ ترجیح دی جائے گی ۔ انتخاب پی جی میں 50 فیصد نمبرات ، نٹ / سٹ ، پی ایچ ڈی (زائد قابلیت کو) 30 فیصد نمبرات ، ڈیمو اور انٹرویو کیلئے 20 نمبرات مختص ہوں گے اور مذکورہ تینوں طریقوں سے حاصل کردہ نمبرات کے تحت کیا جائے گا ۔ درخواست آن لائن میں /18 اپریل تک داخل کی جاسکتی ہے اور /25 اپریل سے کلاسس کا آغاز ہوگا ۔ /11 جون سے تنخواہ دی جائے گی جو ماہانہ 25 ہزار روپئے ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT