Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / ٹرائے بل کو صدرجمہوریہ کی منظوری

ٹرائے بل کو صدرجمہوریہ کی منظوری

نئی دہلی ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق ٹرائے سربراہ نرپیندر مصرا کے پرنسپل سکریٹری برائے وزیراعظم کی حیثیت سے تقرر میں قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ایک بل صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کی جانب سے منظوری دیئے جانے کے بعد اب قانون بن چکا ہے۔ عہدیداروں نے آج بتایا کہ صدر جمہوریہ نے ٹیلیکام ریگولیٹری اتھاریٹی (ترمیمی) بل 2014ء کو 17 جولائی ک

نئی دہلی ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق ٹرائے سربراہ نرپیندر مصرا کے پرنسپل سکریٹری برائے وزیراعظم کی حیثیت سے تقرر میں قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ایک بل صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کی جانب سے منظوری دیئے جانے کے بعد اب قانون بن چکا ہے۔ عہدیداروں نے آج بتایا کہ صدر جمہوریہ نے ٹیلیکام ریگولیٹری اتھاریٹی (ترمیمی) بل 2014ء کو 17 جولائی کو اپنی منظوری دے دی۔ اس ترمیمی بل کو پارلیمنٹ نے رواں ہفتے کے اوائل منظور کرلیا تھا۔ حکومت یہی موقف ہیکہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ایک خامی کو دور کرنا ہے کیونکہ موجودہ قانون میں گنجائش ہیکہ سابق ٹرائے چیرمین سبکدوشی کے دو سال بعد خانگی نوکری کرسکتے ہیں مگر سرکاری نہیں۔

کالادھن پر سوئٹزرلینڈ کے قانونی مسائل
نئی دہلی ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سوئس حکام نے بعض قانونی مسائل اٹھائے ہیں جبکہ ہندوستان نے انہیں تحریر بھیج کر سوئٹزرلینڈ میں غیرقانونی بینک کھاتہ داروں کی فہرست کی فراہمی کیلئے کہا ہے، وزیرفینانس ارون جیٹلی نے آج یہ بات کہی۔ انہوں نے یہ اطلاع لوک سبھا میں دیتے ہوئے ادعا کیا کہ حکومت سوئٹزرلینڈ میں غیرقانونی بینک کھاتے رکھنے والوں کی فہرست کو پیش کرنے کیلئے تمام تر کوششیں کررہی ہیں اور یہ کہ حکومت اس ضمن میں ثبوت بھی اکھٹا کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان سوئس حکام کے ساتھ رابطہ کا عمل برقرار رکھا ہے اور کوئی معاہدہ کرنا چاہتا ہے جو سوئس قوانین کے چوکھٹے کے اندرون رہتے ہوئے ہندوستان کے بہترین مفاد کی تکمیل کرے۔

TOPPOPULARRECENT