Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹرانسفارمر کی منتقلی

ٹرانسفارمر کی منتقلی

نارائن پیٹ /16 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ کے وارڈ نمبر 5 میں واقع ایس بی ایچ بنک کے روبرو موجود ٹرانسفارمر کی کل دوسرے مقام پر منتقلی عمل میں لائی گئی ۔ وارڈ کونسلر محترمہ ترنم بیگم نے رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی سے نمائندگی کی تھی ۔ قبل ازیں انہوں نے بارہا ، بلدیہ کے اجلاسوں کے موقع پر اس مسئلہ کو اٹھایا تھا ۔ اس برقی ٹرانسفارمر کی بیچ سڑک پر موجودگی سے راستہ بالکل مسدود ہوگیا تھا اور اس کی وجہ سے وہاں گندگی بھی پھیل رہی تھی ۔ رکن اسمبلی مسٹر راجندر ریڈی کی مداخلت پر بالاخر آج اس متنازعہ ٹرانسفارمر کو وہاں سے نکال دیا گیا ۔ بعد ازاں اس سڑک کو بحال کریت ہوئے اور روڈ کی تعمیر کا بھی رکن اسمبلی نے تیقن دیا ہے ۔ مقامی عوام نے اس ٹرانسفارمر کی منتقلی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رکن بلدیہ محترمہ ترنم بیگم اور رکن اسمبلی راجندر ریڈی سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ اس موقع پر مسرز ماروتی ، محمود انصاری ، فیروز احمد اور محمد چاند اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT