Friday , November 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹرانسکو میدک کو 39.12 کروڑ روپئے بقایہ ادا شدنی

ٹرانسکو میدک کو 39.12 کروڑ روپئے بقایہ ادا شدنی

میدک۔/13جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹرانسکو ڈیویژن میدک میں مختلف ٹاؤنس اور رورل سپلائز کے علاوہ اسٹریٹس لائٹس کے بلوں سے متعلق ٹرانسکو ڈیویژن میدک کو 39.12 کروڑ کے بقایا جات وصول شدنی ہیں اور ڈیویژن میں شامل مختلف سرکاری محکمہ جات سے 94کروڑ روپئے بابت برقی بلز وصول طلب ہیں۔ مسٹر وینکٹ رتنم ڈیویژنل انجینئر ٹرانسکو ( آپریشن) نے اپنے چیمبر میں نمائندہ سیاست میدک محمد فاروق حسین سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اسٹیشنوں کے دفاتر سے 23لاکھ، اسکولوں سے 29لاکھ اور دیگر سرکاری محکمہ جات سے 42لاکھ وصول طلب ہیں۔ مسٹر تنم نے بتایا کہ ڈیویژن ٹرانسکو میدک میں موجود چھوٹی صنعتوں سے 46لاکھ ، زرعی کھیتوں سے 5.8 کروڑ، دوکانات سے 2کروڑ کے گھریلو صارفین سے 13.63 کروڑ بلز وصول طلب ہیں۔ انہوں نے تمام گھریلو صارفین، انڈسٹریز کے مالکین، شاپ اونرس، واٹر سپلائیز کے محکموں اور سرکاری محکمہ جات کے عہدیداروں سے اپنے برقی بقایا جات ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

کلواکرتی میں تلنگانہ چیف سکریٹری راجیو شرما کا توقف
کلواکرتی ۔/13جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں آج صبح تلنگانہ چیف سکریٹری راجیو شرما نے کولاپور کلواکرتی لفٹ اریگیشن کاموں کے معائنہ کیلئے جاتے ہوئے آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤزمیں ناشتہ کیلئے توقف کیا، جہاں پر انہوں نے حلقہ اسمبلی کلواکرتی کے منڈل تلکنڈہ پلی کے رہنے والے مثالی کسان پانڈو رنگاریڈی سے ملاقات کی اور تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع کلکٹر ٹی سری دیوی، جوائنٹ کلکٹر رام کشن ، ایس پی وشنو پرساد، آر ڈی او ہنمنت ریڈی، تحصیلدار شیام سندر کے علاوہ تمام عہدیداران موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT