ٹراویل ایجنٹس کی دھوکہ دہی کے خلاف پولیس کی کارروائی

حیدرآباد۔ 6 جون (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے دو ٹراویل ایجنٹس کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اشوک نگر کے ساکن جے پرتاپ ریڈی جو پیشہ سے کنٹراکٹر ہیں، نے دیگر 65 افراد کا ایک گروپ قائم کیا اور سیاحت کے لئے دوبئی جانے کا منصوبہ بنایا۔ اس ضمن میں ٹراویل ایجنٹ شیام کمار اور اس کی بیوی اوشا کرن کے بینک کھاتوں میں 17 لاکھ روپئے آن لائن منتقل کئے۔ شیام کمار نے اس رقم کو ایک اور ٹراویل ایجنٹ دہلی کے متوطن راج کمار کے حوالے کئے جو اوئسس ٹورس اینڈ ٹراویلس چلاتا ہے۔ کچھ دنوں بعد پرتاپ ریڈی نے دوبئی جانے کے لئے اوئسس ٹورس اینڈ ٹراویلس کے سربراہ اجئے ڈوگرا سے رابطہ قائم کیا اور انہیں ٹکٹس اور ویزا فراہم کرنے کیلئے کہا لیکن ڈوکرا نے راج کمار کی جانب سے حاصل کی گئی رقم اور اسے دوبئی کے لئے ویزا اور ٹکٹ فراہم کرنے سے متعلق لاعلمی ظاہر کی جس پر پرتاپ ریڈی نے سی سی ایس پولیس میں شکایت درج کرائی اور پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے دو ٹراویل ایجنٹس شیام کمار اور جی راج کمار کو گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT