Friday , May 25 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرسٹ اور کمپنیوں سے رقم فراہم کرنے کا جھانسہ ، دو شاطر دھوکہ باز گرفتار

ٹرسٹ اور کمپنیوں سے رقم فراہم کرنے کا جھانسہ ، دو شاطر دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے دو شاطر دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا جو ٹرسٹ اور کمپنیوں سے رقومات فراہم کرنے کا دعوی کرتے ہوئے عوام کو ٹھگ رہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ پی ستیش بابو اور 40 سالہ کے رمنیا جن کا تعلق آندھراپردیش سے ہے اور یہ دونوں آپس میں گہرے دوست ہیں۔ سابق میں ستیش بابو اور رمنیا نے خزانہ نکالنے کا دعوی کرتے ہوئے آندھراپردیش اور کرناٹک میں عوام کو دھوکہ دیا تھا ۔ اسی طرح نقلی ہیرے دے کر عوام کو دھوکہ دینے پر انہیں نیلور ٹاون پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ سال 2011 میں ستیش بابو کو بوئن پلی پولیس نے نقلی کرنسی نوٹوں کو گشت کرانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔ مذکورہ دھوکہ باز اب دھوکہ دہی کا انداز تبدیل کرتے ہوئے عوام کو یہ باور کیا کرتے تھے کہ ان کے پاس بھاری مقدار میں بلیک منی موجود ہے اور ان کے ٹرسٹ کو کمپنیوں کے ذریعہ بلیک منی کو تبدیل کرنے کیلئے ان کے شخصی بینک کھاتوں میں رقومات منتقل کریں گے ۔ ٹرسٹ اور کمپنیوں سے رقومات کا جھانسہ دیکر عوام سے لاکھوں روپئے ہڑپ کر غائب ہوگئے تھے ۔ حیدرآباد کے علاوہ کھمم اور نیلور پولیس نے بھی اس قسم کی دھوکہ بازی ملوث ہونے پر مقدمات درج کئے ہیں ۔ ٹاسک فورس نے دھوکہ بازوں کے قبضہ سے دو موبائل فون ، 6 نقلی ہیرے برآمد کرتے ہوئے انہیں سیف آباد پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT