Sunday , November 18 2018
Home / Top Stories / ٹرمپ۔اوباما کے درمیان زبانی جنگ عروج پر

ٹرمپ۔اوباما کے درمیان زبانی جنگ عروج پر

واشنگٹن ،4نومبر(سیاست ڈاٹ کام )صدر امریکہ ڈونالڈٹرمپ اور سابق صدر براک اوباما کے درمیان زبانی جنگ عروج پر پہنچ گئی ہے ۔امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کو منتخب کرنے کا مطلب جرائم کی لہر کو دعوت دینا ہوگا ۔جواباً سابق امریکی صدر نے کہا کہ ری پبلکنز ایک بار پھر قوم کو خوف زدہ کرنے کی مہم پر نکلے ہیں جو کامیاب نہیں ہوں گے ۔دوسر جانب ٹوئٹر نے امریکہ میں وسط مدتی انتخابات پر اثر انداز ہونے والے 10 ہزار خود کار اکاونٹ بند کر دئیے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کی طرف سے بلاک کردہ اکاونٹس سے ووٹنگ کی حوصلہ شکنی کی جارہی تھی۔

TOPPOPULARRECENT