Tuesday , August 14 2018
Home / Top Stories / ٹرمپ ، شیر کی پونچھ سے کھلواڑ نہ کریں : روحانی

ٹرمپ ، شیر کی پونچھ سے کھلواڑ نہ کریں : روحانی

دوبئی۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران حسن روحانی نے آج صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو خبردار کیا کہ وہ تہران کے خلاف دشمنی پر مبنی پالیسیاں مرتب نہ کریں۔ امریکہ کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ایران کے ساتھ جنگ ’’تمام جنگوںکی ماں‘‘ ثابت ہوگی۔انہوں نے ٹرمپ سے کہا کہ وہ شیر کی پونچھ سے کھلواڑ نہ کریں، ورنہ انہیں پچھتاوا ہوگا۔ امریکہ کو ایران کے ساتھ امن سے رہنا چاہئے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان امن کے امکانات کو بھی کھلا رکھا ہے۔

TOPPOPULARRECENT