Monday , September 24 2018
Home / دنیا / ٹرمپ اور تھریسامے کے درمیان شمالی کوریا پر بات چیت

ٹرمپ اور تھریسامے کے درمیان شمالی کوریا پر بات چیت

شمالی کوریا کو نیوکلیئر تجربہ سے باز رکھنے کی کوششیں جاری
واشنگٹن۔7 فروری (سیاست ڈاٹ کام)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ، جس میں دونوں لیڈروں نے شمالی کوریا پر دباؤ بنانے کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے ۔ وائیٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں لیڈران اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ تمام ذمہ دار ممالک کو شمالی کوریا کے خلاف اس وقت تک دباؤ ڈالنا چاہیے جب تک وہ نیوکلیئر تجربے بند کرنے سے باز نہ آجائے ۔دونوں قائدین نے امریکہ اور برطانیہ کے درمیان معلومات کا تبادلہ کرنے کے لئے ایک معاہدہ پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا۔

TOPPOPULARRECENT