Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / ’’ٹرمپ اور جونگ کے درمیان اسکولی بچوں کی طرح لڑائی‘‘

’’ٹرمپ اور جونگ کے درمیان اسکولی بچوں کی طرح لڑائی‘‘

دونوں قائدین کو پرسکون وقفہ کی ضرورت ، روسی وزیر خارجہ لاؤروف کا بیان

لندن، 23 ستمبر (یو این آئی) روس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے مابین لفظی جنگ اسکولی بچوں کی لڑائی جیسی لگ رہی ہے ۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ دو عالمی طاقتوں کے لیڈر اسکول کے بچوں کی طرح لڑرہے ہیں ۔ دونوں قائدین کے دماغ گرم ہیں جس کیلئے انہیں ایک پرسکون وقفہ کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی نیوکلیائی ہتھیار سازی ناقابل قبول ہے باوجود اس کے کوریائی جزیرہ میں جنگ چھیڑنا بھی صحیح نہیں ہے ۔ سیاسی کوشش کے ذریعہ موجودہ بحران سے نمٹا جائے اور یہی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے عمل کا ایک خصوصی حصہ بھی ہے ۔ اس وقت مسٹر ٹرمپ اور مسٹر کم کے درمیان سخت بیان بازی چل رہی ہے دونوں لیڈران اک دوسرے پر لفظی حملے کررہے ہیں اور ایک دوسرے کو بددماغ اور بیوقوف تک کہہ دیا ہے ۔ جہاںمسٹر کم نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ کی مایوسی سے انہیں یقین ہوگیا ہے کہ شمالی کوریا کے ہتھیاروں کا تجربہ کرنا صحیح ہے وہیں دوسری جانب امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنی حفاظت کرنی ہے تو اسے شمالی کوریا کو تباہ کرنا ہوگا۔روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ منطقی رویہ اختیار کریں گے ، نہ کہ جذباتی لیکن جب اسکول کے بچے لڑنا شروع کردیتے ہیں تو انہیں کوئی بھی نہیں روک سکتا۔روس کے علاوہ جاپان نے بھی مسٹر کم کے بیان پر تنقیدکی اورکہ شمالی کوریا کا بیان اور اس کا رویہ اس خطے اور بین الاقوامی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ شمالی کوریا کو خطرناک سمت میں نہیں جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT