Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / ٹرمپ اور مودی کی فون پر بات امن و استحکام کو فروغ دینے سے اتفاق

ٹرمپ اور مودی کی فون پر بات امن و استحکام کو فروغ دینے سے اتفاق

واشنگٹن ۔15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندر مودی نے ہند پیسفک خطہ میں امن و استحکام کو بہتر بنانے سے اتفاق کیا ہے، اس مقصد کے لئے وزارتی سطح پر مذاکرات شروع کئے جائیں گے۔ وائیٹ ہاؤز کے بموجب ٹرمپ نے کل رات نریندر مودی سے فون پر ربط قائم کیا اور ہندوستان کی یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ بات چیت کے دوران ٹرمپ نے امریکی کروڈ آئیل پہلی مرتبہ جہاز کے ذریعہ ہندوستان پہونچنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ٹیکساس سے جاریہ ماہ کروڈ آئیل کی سربراہی کا آغاز ہوا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایندھن کی سربراہی میں ہندوستان کیلئے ایک مستقل اور قابل بھروسہ سربراہ کنندہ ثابت ہوسکتا ہے۔ دونوں ممالک کے قائدین نے وزارتی مذاکرات کے ذریعہ ہند پیسفک علاقہ میں امن و استحکام کو فروغ سے بھی اتفاق کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT