Monday , May 21 2018
Home / دنیا / ٹرمپ اور میلانیا کی شادی کے کیک کی نیلامی

ٹرمپ اور میلانیا کی شادی کے کیک کی نیلامی

واشنگٹن۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور خاتون اول کی شادی کی سالگرہ کا کیک نیلامی کے لئے رکھا گیا ہے جس کی کم سے کم بولی صرف 250 امریکی ڈالرس مقرر کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ 2005ء میں دونوں نے اپنی شادی کے موقع پر سات منزلوں(عمارت والی منزلیں نہیں) پر مشتمل بہت بڑے کیک کو کاٹا تھا۔ لاس اینجلس میں واقع نیلامی گھر جیولینس آکشنس نے مذکورہ کیک کی نقل تیار کی ہے۔ جن کی سائز حقیقی کیک سے کم تھی اور اس وقت وہاں آنے والے ہر مہمان کو ثابت کیک بطور تحفہ پیش کیا گیا تھا جبکہ ٹرمپ اور میلانیا کی شادی کا کیک 5 فیٹ بلند تھا جس میں کیک تیار کرنے والی بہترین اشیاء کا استعمال کیا گیا تھا جس پر 3000 آئسنگ روزیز(گلاب) ایستادہ کئے گئے تھے۔ کیک چونکہ کافی بلند تھا اور اسے مستحکم انداز میں کھڑاکرنے کیلئے تاروں کا استعمال کیا گیا تھا لہذا کیک کو کاٹ کر مہمانوں کو پیش نہیں کیا گیا تھا بلکہ بعدازاں اسی کیک کے چاکلیٹ تیار کردہ چھوٹے نمونوں کو پیپر باکسس میں ڈال کر فرداً فرداً ہر مہمان کو پیش کیا گیا تھا جس پر MDT تحریر تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ ٹرمپ کے ہاتھوں سے تیار کئے گئے ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے خاکہ کو 16,000 امریکی ڈالرس میں نیلام کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT