Friday , April 20 2018
Home / Top Stories / ٹرمپ اور پوٹن کی آج ویتنام میں ملاقات

ٹرمپ اور پوٹن کی آج ویتنام میں ملاقات

ماسکو ۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر روس ولادیمیر پوٹن اپنے امریکی ہم منصب ڈونالڈ ٹرمپ سے کل ویتنام میں ملاقات کریں گے۔ کریملن کے ایک عہدیدار یوری یوشا کوف نے روسی خبر رساں ایجنسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے تاس ایجنسی کو بتایا کہ تاریخ 10 نومبر طئے کی گئی ہے لیکن وقت کا تعین اب تک نہیں کیا گیا۔ یاد رہیکہ دونوں ہی قائدین ویتنام کے شہر ڈانانگ میں منعقد شدنی ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمیٹ میں شرکت کررہے ہیں جبکہ دونوں قائدین کی آخری ملاقات جرمن میں ماہ جولائی میں اس وقت ہوئی تھی جب G-20 سمیٹ میں انہوں نے شرکت کی تھی۔ اتوار کے روز ہی ٹرمپ نے یہ اشارہ دیا تھا کہ وہ شمالی کوریا پر بات چیت کیلئے پوٹن سے ملاقات کی توقع رکھتے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ایک بار پھر ضروری ہیکہ حالیہ دنوں میں روس اور امریکہ کے تعلقات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب امریکہ کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں ٹرمپ کے سابق انتخابی ذمہ داران پر کریملن سے وابستہ افسران سے خفیہ ملاقات کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ دوسری طرف روس نے اس الزام سے قطعی طور پر لاتعلقی کا اظہار کیا کہ اس نے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی تھی جس کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ کو اقتدار حاصل ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT