Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / ٹرمپ اوپی او آئی ڈی اسکیم کا آغاز کریں گے

ٹرمپ اوپی او آئی ڈی اسکیم کا آغاز کریں گے

واشنگٹن، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نشہ کی لت سے نمٹنے کیلئے آج اوپی او آئی ڈی اسکیم کا آغاز کر ینگے جس سے نشہ کے سوداگروں کیلئے سزائے موت کے قانون کاالتزام ہے ۔صدر کے دفتر نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کانگریس سے اپیل کی کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے مضبوط قانون بنانے میں تعاون کرے ۔ صدر دفتر کے حکام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آئندہ تین برسوں میں نشہ کی لت میں ایک تہائی کمی لانے کا ہدف ہے ۔ ٹرمپ نیو ہیمپشائر میں منعقد ایک تقریب میں ان لوگوں کیلئے اپنی تجاویز کا اعلان کرینگے جو نشے کی لت سے بری طرح متاثر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT