Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / ٹرمپ ایران نیوکلیر معاہدہ کی توثیق نہیں کریں گے :ٹلرسن

ٹرمپ ایران نیوکلیر معاہدہ کی توثیق نہیں کریں گے :ٹلرسن

واشنگٹن ۔ /13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ تاریخی ایران نیوکلیر معاہدہ کی صدارتی تائید سے دستبردار ہوچکے ہیں اور انہوں نے اس کی توثیق سے انکار کردیا ہے ۔ لیکن انہوں نے فی الحال ریکارڈ تلف نہیں کیا ہے ۔ وزیر خارجہ امریکہ ریکس ٹلر سن نے کہا کہ اس کے بجائے انہوں نے امریکی کانگریس سے خواہش کی ہے کہ فوری طور پر ایران پر تحدیدات دوبارہ عائد کی جائیں ۔ ٹرمپ امریکی کانگریس سے خواہش کررہے ہیں کہ ایران نیوکلیر معاہدہ نظرثانی قانون کے تحت اس میں ترمیمات ضروری ہیں اور اگر ایران معاہدہ کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر اٹل ہے تو اس پر دوبارہ تحدیدات عائد کی جانی چاہئیے ۔ اپنی تقریر میں ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی کانگریس سے کہا کہ وہ اس معاہدہ کی تائید نہیں کریں گے جسے مشترکہ جامع لائحہ عمل قرار دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے دلیل پیش کی ہے کہ ایران کو معاہدہ کی لفظاً و معناً تعمیل کرنی چاہئیے ۔ ٹلر سن نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا ۔

TOPPOPULARRECENT