Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / ٹرمپ جونیر کا بحیثیت خانگی شہری دورہ ٔہند

ٹرمپ جونیر کا بحیثیت خانگی شہری دورہ ٔہند

واشنگٹن ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہیکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فرزند ڈونالڈ ٹرمپ جونیر سرکاری حیثیت سے نہیں بلکہ ایک خانگی شہری کی حیثیت سے ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں۔ دفترخارجہ کی ترجمان ہیتھر ناؤریٹ نے روزمرہ کی پریس کانفرنس میں آج یہاں اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’یقینا ہم اس بات سے باخبر ہیں کہ مسٹر ٹرمپ اس علاقہ میں ہیں۔ وہاں وہ ایک خانگی امریکی شہری کی حیثیت سے سفر کررہے ہیں۔ کسی بھی حیثیت سے امریکی عہدیدار کی حیثیت سے یہ دورہ نہیں کررہے ہیں‘‘۔ امریکہ کے صدر ٹرمپ کے فرزند فی الحال ہندوستان کے خانگی کاروباری دورہ پر ہیں۔ وہ ٹرمپ بزنس ادارہ کے نائب سربراہ ہیں جو دنیا کے مختلف حصوں میں بڑی جائیدادوں کو فروغ دیا کرتے ہیں۔ ٹرمپ جونیر اکنامک ٹائمز گلوبل بزنس سمٹ میں ’’تعاون کے نئے دورمیں ہند ۔ بحرالکاہل تعلقات کی دوبارہ صورت گری‘‘ کے زیرعنوان خطاب کریں گے۔ ہیتھرناؤریٹ نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ اس ضمن میں خفیہ خدمات سے رابطہ میں ہے کیونکہ انہیں خفیہ خدمات کا تحفظ حاصل ہے۔ ناؤریٹ نے مزید کہا کہ ’’اور چنانچہ جب کبھی ایسا کوئی عہدیدار یا خانگی شخص کا ایسا دورہ ہوتا ہے جس کو خفیہ خدمات کا تحفظ حاصل رہتا ہے، اس ضمن میں کسی حد تک رابطہ اور بات چیت کا سلسلہ رہتا ہے لیکن مجموعی طور پر ایسے دوروں میں امریکی سفارتخانوں کا کوئی رول نہیں رہتا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’بہرحال وہ ایک خانگی شہری کی حیثیت سے دورہ کررہے ہیں۔ چنانچہ اس دورہ کے ضمن میں اس سے زیادہ تبصرہ نہیں کیا جاسکتا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT