Monday , August 20 2018
Home / عرب دنیا / ٹرمپ دماغی طور پر صدر کے عہدہ کیلئے نااہل : فلم ڈائریکٹر

ٹرمپ دماغی طور پر صدر کے عہدہ کیلئے نااہل : فلم ڈائریکٹر

دوبئی۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلم ڈائریکٹر راب رینر نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکہ کا بدترین صدر قرار دیتے ہوئے انہیں دماغی طور پر صدر کے عہدہ کیلئے ناموزوں قرار دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ جس نوعیت کے فیصلے کررہا ہے اس نے امریکہ کے سابق صدر لنڈن جانسن کی یاد تازہ کردی جو آج کل ان کی بائیوپک ’’ایل بی جے‘‘ کی وجہ سے چرچا میں ہیں۔ 70 سالہ فلمساز و ہدایتکار نے ورائٹی سے بات کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ حکومت کس طرح چلائی جاتی ہے، ٹرمپ اس سے بالکل نابلد ہیں۔ امریکہ کی صدارت پر فائز ہونے والے ٹرمپ ایک انتہائی نااہل شخصیت ہیں۔ دماغی طور پر بھی وہ نااہل ہیں۔ ٹرمپ نہ تو یہ جانتے ہیں کہ حکومت کس طرح چلائی جاتی ہے اور نہ ہی یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ حکومت کس طرح چلائی جانی چاہئے۔ راب رینر دوبئی میں منعقدہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی نئی فلم ’’شاک اینڈ ایو‘‘ کو پروموٹ کرنے کیلئے شریک تھے جو دراصل جرأتمند صحافیوں کے ایک ایسے گروپ کی کہانی ہے جنہوں نے امریکی حکومت کے اس جھوٹ اور دھوکہ کا بھانڈہ پھوڑ دیا جس نے عراقی حکومت پر غلط الزام لگاتے ہوئے یہ کہا تھا کہ اس کے پاس عام تباہی کے ہتھیار موجود ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس تھی تاہم ٹرمپ کے دورحکومت میں ایسے جرأتمند صحافیوں کو تلاش کرنا بالکل ایسا ہی ہے جیسے سوکھی گھاس کے ڈھیر میں سوئی تلاش کی جائے۔

TOPPOPULARRECENT