Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / ٹرمپ دولت اسلامیہ کے ایجنٹ : ہیلاری

ٹرمپ دولت اسلامیہ کے ایجنٹ : ہیلاری

واشنگٹن۔20ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار  ہیلاری کلنٹن نے آج ڈونالڈ ٹرمپ کے مسلم تارکین وطن کے بارے میں تازہ ترین تبصرہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ری پبلیکن پارٹی کی صدارتی دوڑ میں صف اول کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ دولت اسلامیہ کے بہترین ایجنٹ بن گئے ہیں اور دولت اسلامیہ میں بھرتی کررہے ہیں ۔ ہیلاری کلنٹن نے الزام عائدکیا کہ لوگوں کو ٹرمپ کا ویڈیو بتایا جاتا ہے جس جس میں وہ اسلام اور مسلمانوں کی توہین کررہے ہیں تاکہ لوگ برہم ہوکر بنیاد پرست جہادیوں میں شامل ہوجائیں ۔ ہیلاری کلنٹن نے کہا کہ یہ امریکہ کے مفاد میں نہیں ہے کہ اس قسم کے خوف پر ردعمل ظاہر کیا جائے اور اتنے تعصب کے ساتھ اس پر ردعمل ظاہر کیا جائے ۔  69سالہ ٹرمپ کے بڑے مسائل میں سے جن پر مباحث جاری ہیں ‘ ایک اور ریپبلکن امیدوار بمشکل شریک ہوئے ‘ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں ٹرمپ کا اہم حریف سمجھا جاسکتا ہے ۔ ہیلاری کلنٹن نے الزام عائدکیا کہ انہیں ری پبلیکن پارٹی خاص طور پر ڈونالڈ ٹرمپ کی اشتعال انگیزی پر بے انتہا فکر ہے ۔ وہ امریکہ میں مقیم مسلمانوں کو غلط پیغام دے رہے ہیں ۔ عملی اعتبار سے پوری دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ یہ ’’ تہذیبوں کا تصادم ‘‘ ہے ۔ ہیلاری کلنٹن نے الزام عائد کیا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ اس سے بنیاد پرستی کے شعلے اور بھڑکیں گے ۔ مسلم دشمن لفاظی پر ٹرمپ کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عارضی طور پر مسلمانوں کو جو امریکہ میں داخل ہونا چاہتے ہیں یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ بنیاد پرست مجاہدین میں شامل ہوجائے جب کہ امریکہ کے مسلم باشندے بنیادی پرستی کے خلاف صف آراء ہیں ۔کلنٹن نے کہا کہ ٹرمپ میں تعصب کی عظیم صلاحیت ہے ‘ وہ عوام کو مشتعل کرسکتے ہیں ۔ انہیں یہ سوچنے پر مجبور کرسکتے ہیں کہ اس قسم کی اشتعال انگیزی کا جوابی ردعمل کیا ہوگا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT