Friday , December 15 2017
Home / دنیا / ٹرمپ ذہنی طور پر غیرمتوازن : سینئر ریپبلکن رکن

ٹرمپ ذہنی طور پر غیرمتوازن : سینئر ریپبلکن رکن

واشنگٹن ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے پارٹی میں اختلافات کی خبروں کے باوجود اصرار کیا ہے کہ ان کی انتخابی مہم متحد ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی مہم ’بہت اچھی چل رہی ہے۔‘ واضح رہے کہ امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک ہلاک شدہ مسلمان امریکی فوجی کے والدین کو بار بار تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی صدارتی مہم تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ ان کی انتخابی مہم کے عملے نے سی این این کو بتایا کہ انھیں ’محسوس ہو رہا ہے کہ وہ وقت ضائع کر رہے ہیں۔‘ ڈیٹونا بیچ میں منعقدہ ریالی میں ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مہم بہت اچھی چل رہی ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’یہ کبھی بھی اتنی متحد نہیں تھی۔۔۔ میں یہ کہوں گا کہ جب سے یہ مہم شروع ہوئی ہے یہ جتنی متحد اب سے اس سے پہلے نہیں تھی۔‘ اس سے قبل ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سربراہ پال منافورٹ نے عدم اتحاد کی خبروں کا الزام ڈونالڈ ٹرمپ کی حریف ڈیموکریٹ امیدوار ہلاری کلنٹن پر عائد کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ کلنٹن کا ایک اور بیانیہ ہے جو وہ پیش کر رہی ہیں اور میڈیا اسے اٹھا رہا ہے۔‘ اس سے قبل رپبلکن جماعت کے ڈونر میگ وٹمین نے ڈیموکریٹک جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی جذباتی خطابت نے قوم کو نقصان پہنچایا ہے۔
شمالی ارجنٹینا میں 6.0 شدت کا زلزلہ
واشنگٹن ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شمالی ارجنٹینا کے سرحدی علاقہ میں آج 6.0 شدت کا طاقتور زلزلہ محسوس کیا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے میں بتایا کہ یہ زلزلہ جی ایم ٹی وقت کے مطابق 1415 کو ایا۔ اس کا مبدا یہاں سے 48 کیلو میٹر دور پایا گیا۔ اس ایجنسی نے بتایا کہ ارجنٹینا کے ٹاؤن میں زلزلہ کے مبدا کی گہرائی 258.1 کیلو میٹر تھی۔

TOPPOPULARRECENT