Tuesday , December 11 2018

ٹرمپ سعودی عرب کیساتھ مالی تعلقات واضح کریں : امریکی اراکین پارلیمان

واشنگٹن ۔8 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو خط لکھ کر 11 امریکی اراکین پارلیمان نے سعودی عرب اور ٹرمپ کی تنظیم کے درمیان مالی لین دین کو واضح کرنے کیلئے دباؤ بنایا ہے ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسی ہفتے سعودی عرب کی نمائندگی کرنے والے بچولیوں نے ٹرمپ کو واشنگٹن، ڈی سی میں واقع ہوٹل ٹرمپ میں 500 کمروں کی ادائیگی کی تھی۔جمعہ کو 11 امریکی رکن پارلیمان کے ٹرمپ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ آج ہم سعودی عرب کی حکومت اور آپ کے خاندانی کاروباری مفادات کے درمیان مالی تعلقات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کیلئے خط لکھ رہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خشوگی کے قتل کے جواب میں کہا کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند نہیں کریں گے ۔ خشوگی کا اکتوبر میں ترکی کے اسنتبول میں سعودی عرب کے سفارت خانے میں سعودی حکام نے قتل کردیا تھا۔امریکی صدر نے کہا کہ اس طرح کا قدم اٹھانے سے امریکہ کی طرف سے چین اور روس جیسے بڑے ممالک کے دفاعی معاہدے کئے جانے کو نقصان پہنچے گا۔اس خط پرامریکی رکن پارلیمان ٹام اڈال، پیٹرک لیہ، رچرڈ ڈربن، الیزابتھ وارین، کوری بکر، مارٹن ہیینچریچ، ایڈورڈ مارک، رچرڈ بلیومنٹل اور جیفری مارکیلے کے دستخط ہیں۔

TOPPOPULARRECENT