Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / ٹرمپ سے پھر بغلگیر ہونے کی ضرورت ، مودی پر راہول کا طنز

ٹرمپ سے پھر بغلگیر ہونے کی ضرورت ، مودی پر راہول کا طنز

نئی دہلی ۔ /15 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے پاکستان کے ساتھ روابط بہتر ہونے کے بارے میں ڈونالڈ ٹرمپ کے ریمارکس پر وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے طنز کیاکہ صدرامریکہ سے پھر ایک بار بغلگیر ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ٹرمپ کے ٹوئیٹ کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ مودی جی ذرا جلدی کریں ، ایسا لگتا ہے کہ صدرٹرمپ کے ساتھ ایک بار اور بغلگیر ہونے کی ضرورت ہے ‘‘۔ راہول گاندھی کا اشارہ ٹرمپ اور مودی کی ملاقات کے دوران گرمجوشی کی طرف تھا ۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ روابط کے سلسلے میں پہلے سخت پیام دیا لیکن کل اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے قائدین کے ساتھ بہتر روابط استوار ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔ وہ کئی محاذوں پر ان کے تعاون کیلئے اظہار تشکر کرتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT