Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / ٹرمپ شام سے فوج کی عاجلانہ واپسی کے خواہاں

ٹرمپ شام سے فوج کی عاجلانہ واپسی کے خواہاں

واشنگٹن،16اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ شام سے امریکی فوج جلد از جلد واپس آئیں۔فرانس کے صدر امینوئل میکرون نے کہاتھا کہ انہوں نے مسٹر ٹرمپ کو شام میں طویل عرصہ تک فوج رکھنے کے لئے منا لیا ہے اس کے بعد امریکی صدر کے دفتر وہائٹ ہاوس نے یہ بیان جاری کیا ہے ۔وہائٹ ہاوس کی ترجمان سارہ سینڈرس نے کل بیان جاری کرکے کہا کہ امریکہ کے مشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ مسٹر ٹرمپ اس بارے میں پوری طرح سے واضح موقف رکھتے ہیں کہ امریکی فوج جلد از جلد واپس آئیں۔انہوں نے کہاکہ ہم دولت اسلامیہ کے مکمل خاتمہ اور اس کی واپسی کو روکنے کی صورتحال پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اس کے علاوہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے علاقائی ساتھی اور شراکت دار علاقہ کی سیکورٹی کی مالی اور فوجی ذمہ داری لیں۔

TOPPOPULARRECENT