Monday , May 28 2018
Home / دنیا / ٹرمپ صرف غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف ہیں : راج شاہ

ٹرمپ صرف غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف ہیں : راج شاہ

واشنگٹن ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک بااثر ہندوستانی نژاد امریکی جو وائیٹ ہاؤس میں ایک کلیدی عہدہ پر فائز ہے، نے آج ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ تارکین وطن کے مخالف ہیں۔ وائیٹ ہاؤس کے پرنسپل ڈپٹی پریس سکریٹری راج شاہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے یہ بتادوں کہ ٹرمپ تارکین وطن مخالف نہیں ہیں بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب ہیکہ موصوف غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف ہیں۔ شاہ کا بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب صرف ایک روز قبل ہی کانگریشنل کمیٹی نے ایک قانون سازی کو منظور کیا تھا جس میں H-1B ویزا برداروں کی تنخواہوں کو 60,000 ڈالرس سے بڑھا کر 90,000 ڈالرس کردینے اور ہندوستانی آئی ٹی پروفیشنلس میں مقبول H-1B ورک ویزا کی اجرائی پر بعض تحدیدات عائد کرنے کی دستاویز پیش کی گئی تھیں۔ بل میں H-1B ویزا برداروں (تارکین وطن) کو امریکی ورکرس کی جگہ مقرر کرنے پر امتناع عائد کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT