Tuesday , December 19 2017
Home / Top Stories / ٹرمپ عوام کے خوف کا استحصال کررہے ہیں : اوباما

ٹرمپ عوام کے خوف کا استحصال کررہے ہیں : اوباما

واشنگٹن ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ عوام کے خوف کا استحصال کررہے ہیں جبکہ امریکی معیشت تیزی سے تغیر پذیر ہے۔ وہ ری پبلکن پارٹی کے صف اول کے صدارتی امیدوار کے مسلمانوں کے بارے میں تبصروں پر ردعمل ظاہر کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ سے بے شک امیدوار کو سنگین صیانتی خطرہ لاحق ہے اور عالمی برادری کیلئے بھی مساوی خطرہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دولت اسلامیہ کو اچھی طرح سمجھنے کی ضرورت ہے۔ وہ قومی سرکاری ریڈیو کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی زیرقیادت بین الاقوامی اتحاد کی کارروائیوں کے نتیجہ میں دولت اسلامیہ 40 فیصد آبادی والے علاقہ پر سے اپنا قبضہ کھو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جتنا نقصان پہنچا سکتے تھے پہنچا چکے ہیں اور اب نقصان برداشت کرنے کی ان کی باری ہے۔

TOPPOPULARRECENT