Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / ٹرمپ نو سالہ لڑکے کے دوست بن گئے

ٹرمپ نو سالہ لڑکے کے دوست بن گئے

واشنگٹن ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ایک نو سالہ لڑکے نے مکتوب تحریر کرتے ہوئے بتایا کہ موصوف اس کے پسندیدہ صدر ہیں اور وہ چاہتا ہے کہ صدر اس کے دوست بن جائیں ۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری سارہ سینڈرس نے اپنی روزانہ کی پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ صدر موصوف لڑکے کے مکتوب سے بے حد متاثر ہوئے اور اس کی دوستی کی پیشکش قبول کرلی ۔ سارہ سینڈرس نے رپورٹرس کے سامنے لڑکے کا مکتوب پڑھ کر سنایا اور لڑکے کی جانب سے جس کا نام ڈائلن بتایا گیا ہے ، پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی دئیے ۔ لڑکے نے اپنے مکتوب میں ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنا پسندیدہ صدر بتایا ۔ اس نے کہا کہ اس سال اس نے اپنی سالگرہ کا کیک ٹرمپ کے ہیٹ ( ٹوپی ) کی شکل میں بنوایا ہے ۔ لڑکے نے ٹرمپ سے یہ بھی سوال کیا کہ ان کے پاس کتنی دولت ہے ؟ جس کا جواب دیتے ہوئے سارہ سینڈرس مسکرائیں اور کہا کہ ڈائلن ، یہ کہنا تو مشکل ہے لیکن اتنا کہہ سکتی ہوں کہ ٹرمپ بے حد دولت مند ہیں اور وہ تمہارے دوست بن کر بیحد خوش ہوں گے ۔

ٹرمپ نے دوسری سہ ماہی کی
تنخواہ محکمہ تعلیم کو عطیہ کردی
واشنگٹن ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری سہ ماہی کی تنخواہ کو امریکی محکمہ تعلیم کو بطور عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مستحق امریکی طلباء کی اعلیٰ تعلیم تک رسائی ہوسکے ۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری سارہ سنیڈرس نے اپنی روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ جاریہ سہ ماہی کی تنخواہ صدر موصوف محکمہ تعلیم کو عطیہ کردیں گے ۔ سارہ سنیڈرس نے بتایا کہ صدر موصوف نے ایک لاکھ امریکی ڈالرس کا چیک ایجوکیشن سکریٹری بیٹسی ڈیوس کے حوالے کیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT