Tuesday , November 13 2018
Home / دنیا / ٹرمپ نے امریکہ کے وقار کو رسوا کیا ۔ آیت اللہ خامنہ ای

ٹرمپ نے امریکہ کے وقار کو رسوا کیا ۔ آیت اللہ خامنہ ای

تہران ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایران کے اعلیٰ رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کے وقار کو بے وقعت اور رسواء کیا ہے اور وہ اسلامی جمہوریہ پر دوبارہ تحدیدات عائد کرنے میں بالکل ناکام ہوں گے ۔ انہوں نے ان کے فارسی ٹوئیٹر اکاونٹ پر تہران میں ایک تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اس نئے صدر نے امریکہ کی ناموری اور وقار کو پامال کیا ہے اور آزادانہ جمہوریت کو ۔ امریکہ کی طاقت ، ان کی معاشی اور فوجی طاقت بھی کم ہورہی ہے ۔ ایک دلیر خامنہ ای نے نئی امریکی تحدیدات کو مسترد کردیا ۔ جو پیر سے عائد ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان یہ چیالنج 40 سے ہے اور امریکہ نے ہمارے خلاف مختلف کاوشیں کیں تاکہ ہماری فوجی ، معاشی طاقت کو کمزور کیا جائے ۔ یہاں یہ ایک اہم حقیقت ہے کہ اس 40 سال کے چیالنج میں شکست خوردہ امریکہ ہے اور فتح یاب اسلامی جمہوریت ایران ۔ ٹرمپ نے مئی میں یہ اعلان کیا کہ وہ 2015 نیوکلیر معاملت سے دستبردار ہورہے ہیں اور دوبارہ تحدیدات عائد کررہے ہیں ۔ جس سے عالمی طاقتوں میں برہمی پیدا ہوئی جن کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اس کے اٹامک پروگرام سے گریز کرنے کے عہد کی تعمیل کی جارہی ہے ۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ نئی معاملات چاہتا ہے جسے ایران نے مسترد کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT