Wednesday , July 18 2018
Home / دنیا / ٹرمپ نے انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے اپنی تنخواہ عطیہ کردی

ٹرمپ نے انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے اپنی تنخواہ عطیہ کردی

واشنگٹن ۔14فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 2017ء میں اپنے چوتھے سہ ماہی کی تنخواہ ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ کو عطیہ کردی ‘تاکہ ٹرمپ انتظامیہ نے انفراسٹرکچر کی تعمیر کا جو بیڑہ اٹھایا ہے اس میں خود ان کا بھی مالی تعاون شامل رہے ۔ دریں اثناء ٹرانسپورٹیشن سکریٹری ایلاٹن چاؤ نے صدر ٹرمپ سے 1,00,000امریکی ڈالرس کا چیک وصول کیا ۔ اس عطیہ کا اعلان کل وائٹ ہاؤز کے بریفنگ روم میں کیاگیا ۔ یاد رہے کہ صرف ایک دن قبل ہی ٹرمپ نے سڑکوں ‘ بندرگاہوں اور پلوں ( انفراسٹرکچر) کی تعمیر کے منصوبہ کا اعلان کیا تھا جبکہ ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ کا بھی یہ کہنا ہے کہ فنڈس کو انتہائی اہمیت کے حامل انفراسٹرکچر پروگرام میں استعمال کیا جائے گا ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی دلچسپ ہوگا کہ قبل ازیں صدر موصوف اپنی تنخواہ ڈپارٹمنٹ آف ہیلت اینڈ ہیومن سروسیس دی نیشنل پارک سرویس اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو عطیہ کی تھی ۔ جس وقت ٹرمپ نے 2016ء میں صدارتی انتخابات کی مہمات چلائی تھی اس وقت انہوں نے بحیثیت ری پبلیکنامیدوار عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں ملنے والی تنخواہ جو سالانہ چار لاکھ ڈالرس ہوتی ہے نہیں لیں گے بلکہ اسے عطیہ کردیں گے جبکہ قانونی طور پر چونکہ صدر موصوف کو تنخواہ کی ادائیگی بہر صورت کی جانی چاہیئے ۔ لہذا ٹرمپ تنخواہ تو وصول کرتے ہیں لیکن اسے استعمال کرنے کی بجائے عطیہ کردیتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT