Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / ٹرمپ نے اپنے بیٹے کے بارے میں بیان خود ڈکٹیٹ کروایا

ٹرمپ نے اپنے بیٹے کے بارے میں بیان خود ڈکٹیٹ کروایا

واشنگٹن ۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران ذاتی طور پر وہ بیان لکھوایا تھا جو ان کے بیٹے نے روسی وکیل کے ساتھ ملاقات کے بارے میں دیا تھا۔بیان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر روسی وکیل نے جون سنہ 2016 میں زیادہ تر روسی بچوں کو گود میں لینے کے بارے میں بات چیت کی۔ڈونالڈ ٹرمپ جونیئر نے بعد میں انکشاف کیا کہ وہ روسی وکیل کے ساتھ ملاقات کے لیے اس وقت راضی ہوئے جب انھیں بتایا گیا کہ وہ ان سے ہیلری کلنٹن کو نقصان پہنچانے والا مواد حاصل کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ روس کی امریکہ کے صدارتی انتخاب میں مبینہ مداخلت کے الزامات کو مسترد کرتے آئے ہیں۔امریکی سینیٹ، ایوانِ نمائنیدگان اور ایک خاص کونسل امریکہ کے صدارتی انتخاب کی مہم میں مبینہ روسی مداخلت کی تفتیش کر رہے ہیں جس کی کریملن تردید کرتا ہے۔ڈونالڈ ٹرمپ جونیئر کا بیان آنے کے بعد وائٹ ہاؤس میں مزید افراتفری دیکھنے میں آئی اور وائٹ ہاؤس کے افسرِ رابطہ اینتھنی سکاراموچی کو اپنے عہدے پر تعینات ہونے کے صرف دس دن کے اندر اندر برطرف کر دیا گیا ہے۔سکاراموچی وال سٹریٹ کے سابق ماہرِ مالیات ہیں۔ انھیں اس وقت شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑا جب انھوں نے ایک رپورٹر سے فون پر بات کرتے ہوئے اپنے رفقائے کار کے بارے میں گالیوں بھری زبان استعمال کی۔اطلاعات کے مطابق صدر ٹرمپ نے ذاتی طور پر وہ بیان لکھوایا تھا جو ان کے بیٹے نے روسی وکیل کے ساتھ ملاقات کے بارے میں دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT