ٹرمپ نے بالغ فلموں کی اداکارہ کو خاموش رہنے کیلئے معاوضہ دیا تھا: امریکی اخبار

نیویارک۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ رقم صدر کے وکلاء کی جانب سے 2016میں انتخابی مہم کے دوران پورن اسٹار کو اس لیے دی گئی کہ کہیں وہ ٹرمپ کی صدارتی مہم پر کوئی منفی اثر نہ ڈالیں۔امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پورن اسٹار اداکارہ اسٹیفن کلیفورڈ کو منہ بند رکھنے کیلئے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی رقم ادا کی گئی۔امریکی اخبار کی رپورٹرنے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ اور پورن اسٹارکی ملاقات 2006ء میں ان کی تیسری شادی سے ایک سال قبل گولف ٹورنمنٹ کے دوران ہوئی تھی۔ وائٹ ہاؤز نے صدر ٹرمپ اور پورن اسٹار کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ مختلف خواتین کیجانب سے صدر پر آئے دن ایسے الزامات لگتے رہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT