Friday , November 24 2017
Home / دنیا / ٹرمپ نے جوہری اسلحوں میں اضافہ کے اپنے تبصرہ کی تصدیق کی

ٹرمپ نے جوہری اسلحوں میں اضافہ کے اپنے تبصرہ کی تصدیق کی

نیویارک۔24 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل پھر جوہری اسلحوں میں اضافہ کے اپنے تبصرہ کی تصدیق کی اور کہا کہ اس مہم میں امریکہ آگے رہے گا۔مسٹر ٹرمپ نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ امریکہ کو اپنے جوہری ہتھیاروں کو بڑھانا چاہیے ۔ ان کے اس تبصرہ پر جوہری ماہرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے جوہری پھیلاؤ کو فروغ ملے گا۔نامہ نگاروں نے کل ڈونالڈ ٹرمپ سے جمعرات کے ان کے اس تبصرے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے ایک بار پھر اس کی توثیق کی اور کہا کہ ان ہتھیاروں کی توسیع کی دوڑ ہونے دیجیے ۔امریکہ اس معاملے میں کامیاب ثابت ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT