Monday , December 18 2017
Home / دنیا / ٹرمپ نے فلپائن کے صدر کی ستائش کی

ٹرمپ نے فلپائن کے صدر کی ستائش کی

منیلا، 24 مئی (رائٹر) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فون پر بات چیت کے دوران منشیات سے نمٹنے کے محاذ پر ناقابل یقین کام کرنے کے لئے فلپائن کے صدر جمہوریہ راڈریگو دتیرتے کی ستائش کی ہے ۔ نیو یارک ٹائمز میں شائع رپورٹ میں اس کا خاص ذکر کرتے ہوئے آج کہا گیا ہے کہ دونوں لیڈروں نے 29 اپریل کو شمالی کوریا اور چین کے ممکنہ اثرات پر ٹیلیفون پر گفتگو کی تھی۔اخبار کے مطابق واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے دونوں لیڈروں کے درمیان فون پر بات چیت کی تصدیق کی ہے ۔نیویارک ٹائمز کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ میں صرف آپ کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں کیونکہ میں نے سنا ہے کہ منشیات کے مسائل پر آپ نے ناقابل یقین کام کیا ہے ۔ کئی ممالک اس مسئلے سے دو چار ہیں۔ ہم بھی اس مسئلہ سے دو چار ہیں۔ لیکن اس کے لئے آپ جو کام کر رہے ہیں اس کے لئے صرف میں نے آپ کو کال کیا اور اس کے لئے آپ کو مبارکباد پیش کرنا چاہتاتھا۔

 

ٹرمپ اور ویتنامی وزیراعظم کی 31 مئی کو ملاقات
واشنگٹن۔24مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 31مئی کو وہائٹ ہاؤس میں ویتنام کے وزیر اعظم نگوئین شویان فُک سے ملاقات کریں گے ۔وہائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کرکے آج اس بات کی اطلاع دی۔وہائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق مسٹر ٹرمپ اس ملاقات کے دوران مسٹر فُک سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی تعاون جیسے اہم مسائل پر بات چیت کریں گے ۔اس سے قبل مسٹر ٹرمپ نے ویتنام کے وزیر اعظم کو امریکہ آنے کی دعوت دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT