Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / ٹرمپ ٹاؤرس کا شمالی ہند میں پہلی مرتبہ داخلہ

ٹرمپ ٹاؤرس کا شمالی ہند میں پہلی مرتبہ داخلہ

گڑگاؤں میں ایم 3 ایم، ٹرائبیکاک کیساتھ لکژیری پراجکٹ
نئی دہلی ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی ریئل اسٹیٹ برینڈ ’’ٹرمپ ٹاورس‘‘ ایم 3 ایم انڈیا اور ٹرائبیکاک ڈیولپرس جیسے ریئل اسٹیٹ اداروں کے ذریعہ شمالی ہند میں اپنی شروعات کررہا ہے، جس نے 1200 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے گڑگاؤں میں ایک لکژیری ریزیڈنشیل پراجکٹ شروع کیا ہے۔ ایم 3 ایم اور ٹرائبیکا، ٹرمپ ادارہ کے برینڈ لائسنس کے تحت 250 غیرمعمولی لکژیری رہائش گاہوں کی تعمیر کریں گے۔ امریکی صدر ڈوناڈل ٹرمپ کے فرزند ڈونالڈ ٹرمپ جونیئر ’’دیر ٹرمپ آرگنائزیشن‘‘ کی قیادت کررہے ہیں۔ فروخت کے پہلے مرحلہ میں تین اور چار بیڈروم پر مشتمل اپارٹمنٹس 5 تا 10 کروڑ روپئے کی درمیانی قیمت پر فروخت کئے جائیں گے۔ ان فلیٹس کا رقبہ 3,500 مربع فٹ تا 6000 مربع فٹ ہوگا۔ ہندوستان میں ٹرمپ ٹاور کا پونے، ممبئی اور کولکتہ کے بعد یہ چوتھا پراجکٹ ہے۔ ایم 3 ایم انڈیا کے ڈائرٹر پنکج بنسل نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’شمالی ہند میں ہم آج انتہائی لکژیری پراجکٹ کا آغاز کئے ہیں‘‘۔ گاہکوں کو راغب کرنے کے مقصد سے انہوں نے کہا کہ پہلے 100 خریداروں کو امریکہ لے جایا جائے گا جہاں ڈونالڈ ٹرمپ جونیئر ان کی میزبانی و مہمان نوازی کریں گے‘‘۔ ٹرمپ آرگنائزیشن کے نائب صدر ڈونالڈ ٹرمپ جونیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’اسکی حیرت انگیز فن تعمیر، خوبصورت اندرونی تزائین اور وسیع و عریض جگہ کے ساتھ ٹرمپ برینڈ کی ایک بہترین تعمیر اور گڑگاؤں میں پرتعیش زندگی ہمارا مقصد ہے۔ اس طرح ٹرمپ ٹاورس دہلی این سی آر بہت جلد اس شہر کا ایک باوقار مشہور و معروف مقام بن جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT