Friday , November 24 2017
Home / دنیا / ٹرمپ ٹیم ارکان خاندان کیلئے معافی کی راہ ہموار کرنے کوشاں

ٹرمپ ٹیم ارکان خاندان کیلئے معافی کی راہ ہموار کرنے کوشاں

واشنگٹن ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی لیگل ڈیفنس ٹیم (قانونی دفاع کرنے والی ٹیم) اب ان امکانات کی تلاش میں ہے جس کے ذریعہ صدر موصوف اور ان کے ارکان خاندان کے علاوہ ان کے قریبی رفقاء کو صدر ہونے کے ناطے عام معافی دی جاسکے جبکہ یہ رپورٹس بھی مل رہی ہیں خصوصی کونسل رابرٹ ملر روس سے متعلق تحقیقات کیلئے مذکورہ بالا تمام شخصیات کی مالی موقف کی بھی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے مشیروں سے صلاح مشورہ کرتے ہوئے خود اپنے لئے، اپنے ارکان خاندان کیلئے اور اپنے دیگر سیاسی رفقاء کیلئے تحقیقات کے سلسلہ کو برخاست کرتے ہوئے انہیں معاف کردینے صدر کو تفویض کئے گئے اختیارات کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔ یاد رہیکہ ٹرمپ پر الزام ہیکہ گذشتہ سال صدارتی انتخابات میں کامیابی کیلئے روس نے اہم رول ادا کیا تھا جبکہ گذشتہ ماہ یہ خبریں بھی گشت کررہی تھیں کہ ٹرمپ ملر کو بھی برخاست کرنے پر غوروخوض کررہے ہیں جس پر ری پبلکن اور ڈیموکریٹس دونوں نے ہی تنقید کی تھی۔

 

پاپ سنگر چیسٹر بیننگٹن کی خودکشی
واشنگٹن، 21جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے معروف پاپ سنگر چیسٹر بیننگٹن نے آج علی الصبح لاس اینجلس میں واقع اپنی ذاتی رہائش گاہ میں پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔ وہ 41 برس کے تھے ۔لاس اینجلس کے کاؤنٹی کارنر نے چیسٹر کی موت کی توثیق کرتے ہوئے کہاکہ چیسٹر نے خودکشی کرلی ہے ۔ وہ دو بار جرمن ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT