Sunday , August 19 2018
Home / دنیا / ٹرمپ پر الزامات عائد کرنے والی خواتین کی بات بھی سنی جائے : نکی ہیلی

ٹرمپ پر الزامات عائد کرنے والی خواتین کی بات بھی سنی جائے : نکی ہیلی

واشنگٹن ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سفیر برائے اقوام متحدہ نکی ہیلی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر جن خواتین نے جنسی استحصال کے الزامات عائد کئے ہیں، ان خواتین کو اپنی بپتا سنانے کا پورا موقع دیا جائے گا۔ یاد رہیکہ ٹرمپ پر مختلف اوقات میں مختلف خواتین کے ساتھ جنسی چھیڑچھاڑ کرنے یا ان کے جسم کو نامناسب انداز میں چھونے کے درجنوں معاملات سامنے آئے ہیں جن کی ٹرمپ اور وائیٹ ہاؤس نے تردید کی ہے۔ ’’او بی ایس۔ فیس دی نیشن‘‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات اس وقت کہی جب ان سے پوچھا گیا کہ ٹرمپ پر جن خواتین نے جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے، ان سے کس طرح نمٹنا چاہئے۔ وائیٹ ہاؤس سے جو سرکاری بیان جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت ہی تمام الزامات کا جواب ہے۔ نکی ہیلی نے کہا کہ الزامات انتخابات کے انعقاد سے قبل بھی عائد کئے گئے تھے اور میرا خیال ہیکہ اگر کوئی بھی خاتون یہ محسوس کرتی ہے کہ اس کی توہین کی گئی ہے یا اس کے ساتھ نازیبا سلوک کیاگیا ہے تو انہیں بولنے کا پورا پورا حق حاصل ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT