Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / ٹرمپ پر ہیلاری کو دو فیصد ووٹوں کی برتری ، تازہ سروے رپورٹ

ٹرمپ پر ہیلاری کو دو فیصد ووٹوں کی برتری ، تازہ سروے رپورٹ

وہائٹ ہاوز کے لیے دوڑ میں ڈیموکریٹک امیدوار کی کامیابی کے امکانات روشن
فائٹ ویل ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکہ میں منگل کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل تازہ ترین اوپنین پول نے کہا ہے کہ وہائٹ ہاوز کے لیے جاری دوڑ کے لیے مقابلے میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔ جس میں ڈیموکریٹک امیدوار ہیلاری کلنٹن کو اپنے ریپبلکن حریف ڈونالڈ ٹرمپ پر اب محض دو فیصد پوائنٹس کی برتری رہ گئی ہے ۔ امریکہ میں تقریبا 20 کروڑ رائے دہندے 8 نومبر کو اپنا آئندہ صدر منتخب کریں گے ۔ جس کے لیے 3 کروڑ 50 لاکھ ووٹرس پہلے ہی اپنا ووٹ ڈال چکے ہیں ۔ ناکس نیوز نے گذشتہ روز اپنے تازہ پول سروے میں کہا تھا کہ 43 فیصد ووٹرس کی تائید کے ساتھ ڈونالڈٹرمپ 45 فیصد ووٹرس کی تائید یافتہ ہیلاری کلنٹن سے دو فیصد پوائنٹس سے پیچھے ہیں ۔ ٹرمپ پر کلنٹن کو ایک ہفتہ قبل تین فیصد اور اکٹوبر میں چھ فیصد بدتری حاصل تھی ۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے انتخابی مہم جو کرس اینڈ رسن نے کہا ہے کہ ایف بی آئی کارروائی نے کلنٹن کو دفاعی موقف اختیار کرنے پر مجبور کردی ہے ۔ اس دوران سی اینے این نے ہیلاری کلنٹن 2016 کے انتخابات میں کسی امیدوار کی کامیابی کے لیے درکار 270 الیکٹورل کالج ووٹوں سے دو ووٹ کم یعنی 268 ووٹ حاصل ہونے کی پیش قیاسی کی ہے ۔ اس کے باوجود ٹرمپ کو کامیابی کے لیے ایک طویل سفر طئے کرنا ضروری ہوگا جو موجودہ آثار و قرائین میں ممکن نظر نہیں آتا ۔ جنہیں سی این این کے مطابق صرف 204 الیکٹورل کالج ووٹس حاصل ہوسکتے ہیں ۔ اس طرح سی این این کے مطابق ایریڈونا ، فلوریڈا ، نویڈا ، نیو ہیپمشائر اور نارتھ کیرولینا جیسی ریاستیں چھ اصل میدان جنگ کی حیثیت سے ابھرے ہیں ۔ امریکہ کے اہم انتخابات پر باریک نظر رکھنے والے ادارہ رئیل کلیٹر پولیٹکس نے ٹرمپ پر ہیلاری کو اوسطاً 1.6 فیصد ووٹوں کی واضح برتری دکھائی ہے ۔ نیویارک ٹائمز کے افسانوی نیٹ سلور کے ’ اونلی پولس ‘ ماڈل کے مطابق ہیلاری کی کامیابی کے 67.8 فیصد امکانات ہیں ۔ ہنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو اگرچہ آخری لمحات میں معمولی برتری حاصل ہوسکتی ہے لیکن ہیلاری کی کامیابی کے 97.9 فیصد امکانات ہیں ۔ پرنشن الیکشن کنزورشیم نے بھی کہا ہے کہ ہیلاری کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT