Tuesday , December 19 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کا ایوانکا نامی دیگر خاتون کو غلطی سے ٹوئیٹ

ٹرمپ کا ایوانکا نامی دیگر خاتون کو غلطی سے ٹوئیٹ

لندن ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نومنتخبہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو آج ’’ٹوئیٹر بلنڈر‘‘ کا سامنا کرنا پڑا  جب انہوں نے ایک ٹوئیٹ پیغام اپنی بیٹی ایوانکا بھیجنے کی بجائے برائٹن کی ایک خاتون کو بھیج دیا جس کا نام بھی ایوانکا ہی تھا۔ بہرحال اس غلطی کا احساس ہونے کے باوجود بھی ٹوئیٹر نے پیغام حذف نہیں کیا جبکہ ٹرمپ کے پیغام کو تقریباً 4000 بار دوبارہ ٹوئیٹ کیا گیا۔ انہوں نے مساچیوسیٹس کے لارینس گڈاسٹین کا حوالہ دیا جنہوں نے کہا تھا ایوانکا ٹرمپ عظیم ہیں۔ وہ ایک ایسی خاتون ہیں جن کے پاس بہترین کردار اور معیار ہے۔ ٹرمپ نے اس پیغام کو پڑھنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا جو ایوانکا ٹرمپ کی بجائے برائٹن کی ایوانکا نامی دیگر خاتون کو پہنچ گیا۔

TOPPOPULARRECENT