Monday , December 18 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کا بچوں کے ساتھ ہنسی مذاق

ٹرمپ کا بچوں کے ساتھ ہنسی مذاق

واشنگٹن ۔ 28اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) وائٹ ہاؤس میں پری ہیلووین پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے میڈیا نمائندوں کے بچوں سے ملاقات کی۔ہیلووین کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی اس پری ہیلووین پارٹی میں ٹرمپ نے نا صرف بچوں کے ساتھ وقت گزارا بلکہ ہنسی مذاق بھی خوب کیا۔بچوں کو چاکلیٹ کا تحفہ دیتے ہوئے نصیحتیں بھی کیں اور ان نصیحتوں کے ساتھ بچوں کے والدین پر طنز کے تیر بھی خوب برسائے۔ دوسری جانب منفرد فلمی کرداروں کا روپ دھارے بچوں نے امریکی صدر سے ملاقات اور ہیلووین کے اس تقریب کو خوب انجوائے کیا۔

 

امریکہ میں کار ریسٹورنٹ میں جاگھسی
واشنگٹن ۔ 28اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک تیزرفتار کار ریسٹورنٹ میں جا گھسی جس نے 10افراد کو زخمی کردیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب کئی لوگ وہاں موجود تھے کہ اچانک ایک تیزرفتار کار بے قابو ہوکر ریسٹورنٹ کے اندر جا گھس گئی۔اس ہولناک واقعہ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن 10زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT