Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / ٹرمپ کا روس کو حقائق بتانے کے ’مکمل اختیار‘ کا دفاع

ٹرمپ کا روس کو حقائق بتانے کے ’مکمل اختیار‘ کا دفاع

واشنگٹن ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روس سے خفیہ معلومات کا تبادلہ کرنے کے لیے خود کو حاصل اختیار کا دفاع کیا ہے۔امریکی صدر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انھوں نے یہ معلومات دہشت گردی کے حقائق اور ایئر لائن کی حفاظت کے لیے فراہم کیں اور وہ چاہتے تھے کہ روس دولتِ اسلامیہ کے خلاف مزید کارروائی کرے۔خیال رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ گذشتہ ہفتے اوول میں موجود اپنے دفتر میں امریکی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملے تھے۔اس سے قبل امریکی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ یہ معلومات ایک ایسے اتحادی کی جانب سے آئی تھیں جس نے امریکہ کو انھیں روس تک پہنچانے کی اجازت نہیں دی تھی۔منگل کو اپنی ٹوئٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ ‘بحیثیت صدر میں نے روس سے شیئر کرنا چاہا (وائٹ ہاؤس میں طے پانے والی ملاقات میں) جسے کرنے کا مجھے مکمل حق حاصل ہے، دہشت گردی اور فضائی پروازوں کی حفاظت سے متعلق شواہد کے بارے میں۔’اس کی وجہ انسانیت سے ہمدردی تھی، ساتھ ہی میں یہ چاہتا تھا روس دولتِ اسلامیہ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مزید کام کرے۔

 

ٹرمپ کی سیسی سے فون پر بات چیت
قاہرہ ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مصر نے کہا ہیکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان حکمت عملی کے تعلقات اور رفاقت کو مزید فروغ دینے کے عہد کا اعادہ کیا۔ السیسی کے دفتر نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے دوشنبہ کی شب کی گئی بات چیت کے دوران سعودی عرب میں 21 مئی کو منعقد شدنی عرب و مسلم ممالک کے سربراہان کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر ان (سیسی) سے ملاقاتکی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سیسی نے بھی ایسے ہی جذبات کا مظاہرہ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کو جلد دورہ مصرکی دعوت، جس کو ٹرمپ نے قبول کرلیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT