Friday , November 16 2018
Home / دنیا / ٹرمپ کا نوروز پر ایرانیوں کیلئے پیام ، تہران پر تنقید

ٹرمپ کا نوروز پر ایرانیوں کیلئے پیام ، تہران پر تنقید

واشنگٹن ۔ 20 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ایران کے طاقتور اسلامک ریولیشنری گارڈ کورز اور ملک کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ، حالانکہ اُنھوں نے سال نو کی تعطیل المعروف نوروز کے موقع پر ایرانیوں کو مبارکباد بھی پیش کی ہے ۔ ٹرمپ جو تہران کو اُس کے نیوکلیر پروگرام سے باز رکھنے کیلئے واشنگٹن کی طرف سے ہمہ رخی کارروائیوں کی دھمکی دے چکے ہیں ، انھوں نے کہاکہ ایرانی قوم آج خود اپنے حکمرانوں سے پریشان ہے جو عوام کی خدمت کے بجائے خود اپنی خدمت میں جٹے رہتے ہیں ۔ ’’میں دنیا بھر میں موجود کروڑہا لوگوں کو نوروز کی مبارکباد پیش کرتا ہوں جو موسم بہار کی آمد کی خوشی منارہے ہیں لیکن ایران کے عوام کو خود اپنے حکمرانوں کے بعض اقدامات کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT