Friday , January 19 2018
Home / Top Stories / ٹرمپ کا 17 ڈسمبر کو ’’یوم رائٹ برادرس‘‘ کااعلان

ٹرمپ کا 17 ڈسمبر کو ’’یوم رائٹ برادرس‘‘ کااعلان

واشنگٹن ۔ 16 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل اتوار کو ’’رائٹ برادرس ڈے ‘‘ سے موسوم کیا جو دراصل اوریل اور ولبررائٹ کے ذریعہ پہلی اُڑان بھرنے کی 114 ویں سالگرہ ہے ۔ 17 ڈسمبر 1903 ء کو کٹی یاک میں ہاتھ سے تیار کئے گئے ایک طیارہ نے اُڑان بھری تھی جو شمالی کیرولینا میں واقع ہے اور اس طرح ہوابازی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا جبکہ حیرت انگیز طورپر طیارہ نے صرف 12 سکینڈس تک ہی اُڑان بھری جبکہ اس دوران طیارہ نے صرف 120 فیٹ کا فاصلہ طئے کیا تھا لیکن اس نے دُنیا کی تاریخ بدل ڈالی۔ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں یہ بات کہی اور یہ بھی بتایا کہ رائٹ برادرس ڈے کے ذریعہ ہم اُن دو امریکی شہریوں کو اعزاز بخشتے ہیں جنھوں نے ہوابازی کی ایک نئی تاریخ رقم کی جو 20 ویں صدی کی ایک انتہائی نادر اور بے مثال کامیابی اور ایجاد ہے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ 17 ڈسمبر 1963 ء کو کانگریس نے ایک مشترکہ قرارداد کو منظوری دیتے ہوئے 17 ڈسمبر کو یوم رائٹ برادرس قرار دیا تھا اور صدر سے درخواست کی تھی کہ اس سلسلہ میں ایک اعلامیہ جاری کیا جائے تاکہ عوام کو بھی مختلف تقریبات کے انعقاد کے لئے مدعو کیا جاسکے تب سے لیکر آج تک امریکی صدر کی یہ روایت رہی ہے کہ وہ 17 ڈسمبر کو رائٹ برادرس ڈے کا اعلان کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT