Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / ٹرمپ کو بحیثیت امیدوار نامزدگی کیلئے اکثریت حاصل

ٹرمپ کو بحیثیت امیدوار نامزدگی کیلئے اکثریت حاصل

واشنگٹن ۔ 26 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈونالڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کیلئے مندوبین کی درکار تعداد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس طرح سیاسی منظرنامہ میں تبدیلی پیدا ہوگئی ہے اور انتخابی مہم میں تلخ انحطاط کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ ٹرمپ کو ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کیلئے 1237 مندوبین کی تائید ضروری ہے جبکہ ٹرمپ کو 1238 مندوبین کی تائید حاصل ہوچکی ہے جبکہ 7 جون کو 5 ریاستوں کی پرائمریز کا ہنوز انعقاد باقی ہے۔ یہاں سے 303 مندوب ہیں۔ اس طرح امکان ہیکہ ڈونالڈ ٹرمپ باآسانی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بن جائیں گے۔ امکان ہیکہ وہ کلیولینڈ میں متنازعہ کنونشن کے باوجود بھی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ دائیں بازو کے مندوبین نے ٹرمپ کی گرمجوش تائید میں نمایاں حصہ نہیں لیا لیکن بنیادی سطح کے لاکھوں کارکنوں کا خیال ہیکہ ڈونالڈ ٹرمپ بیباک گفتگو کرنے والے مقبول قائد ہیں۔ وہ کسی سے بھی خوفزدہ نہیں ہوتے۔ بعض مندوبین جنہوں نے ٹرمپ کی تائید کے اپنے فیصلہ کی توثیق کردی ہے، کہہ رہے ہیکہ ان کی تائید سے ان میں احساس ذمہ داری پیدا ہوگیا ہے کیونکہ وہ ایک ریاست کے پرائمری میں کامیاب رہے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی تقریروں کے ذریعہ اس لب و لہجہ کا تعین کرلیا ہے جو اخبارات کی شہہ سرخیوں پر چھایا رہے گا۔ انہوں نے اشتعال انگیز ، توہین آمیز اور بڑبولے بیانات دیئے ہیں۔ ان کا مشہور ترین بیان بیشتر مسلمانوں کو امریکہ سے خارج کردینے اور ان کے امریکہ میں داخلے پر امتناع عائد کرنے کے بارے میں تھا۔

مسلمانوں سے متعلق ٹرمپ کی تجویز پر جواب دینے سے مودی کا گریز
واشنگٹن 26 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کوئی حکومت کسی انتخابی مہم کے ریمارکس پر تبصرہ نہیں کرسکتی ۔ مودی نے امکانی صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کو امریکہ میں داخلہ سے روکنے کی متنازعہ تجویز پر کسی رد عمل کا اظہار کرنے سے گریز کیا ۔

TOPPOPULARRECENT