Sunday , April 22 2018
Home / Top Stories / ٹرمپ کو سونے کے ٹائیلٹ کی پیشکش

ٹرمپ کو سونے کے ٹائیلٹ کی پیشکش

نیویارک ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو نیویارک کے ایک میوزیم گوگنہم کی جانب سے سونے کے ٹائیلٹ کی پیشکش کی گئی ہے ۔ دراصل وائیٹ ہاوز کے لیے شہرہ آفاق ولندیزی مصور کی پینٹنگ دی جاتی ہے ۔ مگر اس مرتبہ میوزیم کے ذمہ داروں نے صدر ٹرمپ کو اپنی میوزیم کی تاریخی پینٹنگس ٹرمپ کو دینے سے انکار کیا ۔ ان کی بجائے سونے کے ٹائیلٹ دینے کی پیشکش کی ۔ واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ میوزیم کی انتظامی کمیٹی نے وائٹ ہاوز سے اس سلسلہ میں معذرت خواہی کرتے ہوئے پینٹنگس کے بجائے سونے کا ٹائیلٹ لینے کی خواہش کی ہے ۔ میوزیم میں رکھی گئی پینٹنگس ایک شاندار کلکشن ہے ان کو غیر معمولی موقع کے بغیر میوزیم سے باہر لے جانے کی اجازت نہیں ہے اس لیے ٹرمپ کو یہ تصاویر نہیں دی جاسکتی ۔۔

TOPPOPULARRECENT