Wednesday , May 23 2018
Home / دنیا / ٹرمپ کو مستعفی ہوجانا چاہئے : کملاہیریس

ٹرمپ کو مستعفی ہوجانا چاہئے : کملاہیریس

واشنگٹن ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پہلی ہندوستانی نژاد امریکی سینیٹر کملا ہیریس نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجانا چاہئے۔ اس طرح کملاہیریس ساتویں ایسی قانون ساز بن گئی ہیں جنہوں نے ٹرمپ پر حالیہ دنوں میں مختلف خواتین کی جانب سے ان کے جنسی استحصال کئے جانے کا الزام عائد کئے جانے کے بعد تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف سیاست بلکہ فلمی دنیا اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے مرد حضرات پر اپنی ساتھی یا ماتحت خواتین کے ساتھ نہ صرف جنسی ہراسانی بلکہ عصمت ریزی کے بھی الزامات عائد کئے جاچکے ہیں۔ 53 سالہ کیلیفورنیا ڈیموکریٹ کملاہیریس نے کل پولیٹیکو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور امریکی عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرمپ کو اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT