Monday , November 20 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کو چین کے ساتھ مفاہمت کی توقع : ٹلرسن

ٹرمپ کو چین کے ساتھ مفاہمت کی توقع : ٹلرسن

بیجنگ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے آج چین کے صدر ژی جن پنگ سے کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ چین کے ساتھ مفاہمت کو بڑھانے اور مستقبل میں چین کے دورے کے موقع کی تلاش کر رہے ہیں۔ژی جن پنگ نے کہا کہ وہ چین میں ٹلرسن سے ملاقات اور مذاکرات کی اچھی پیش رفت پر خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ دونوں ممالک کی باہمی تعلقات کے تخلیقی ترقی کریں گے ۔  ٹلرسن اورژی جن پنگ سے ملاقات بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپل میں ہوئی۔ گزشتہ ماہ وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسٹر ٹلرسن کاچین کا یہ پہلا سفر تھا۔
بروسیلس میں گیس دھماکہ
ایک ہلاک7زخمی
بروسیلس۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) بروسیلس کے ایک مکان میں مبینہ طور پر گیس کے اخراج کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے ۔ آج دوپہر دو مکان دھماکہ سے دہل کر رہ گئے اور اس کے بعد ان میں آگ لگ گئی ۔ 7 افراد کو دو دواخانوں میں علاج کیلئے منتقل کیا گیا جن میں تین کی حالت نازک ہے ۔ زخمیوں میں ایک دو سال اور 15سال کا لڑکا شامل ہیں ۔ مکان کے ملبہ سے شام میںایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ۔ٹی وی چینل آر آئی ایل اور آئی آئی بی ایف پر مقامی میئر نے اس کی اطلاع دی ۔

TOPPOPULARRECENT