Tuesday , August 21 2018
Home / دنیا / ٹرمپ کیساتھ معاشقہ کی میکڈوگل نے رپورٹ درج کرائی

ٹرمپ کیساتھ معاشقہ کی میکڈوگل نے رپورٹ درج کرائی

نیویارک۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)’پلے بوائے ‘ میگزین کی سابق ماڈل کیرن میکڈوگل نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ معاشقہ اور جنسی تعلقات کے معاملہ پر کیلیفورنیا میں معاملہ درج کرایا ہے کہ ان کو اس معاہدہ سے آزاد کیا جائے جس کی وجہ سے وہ اس معاملہ میں کچھ بھی نہیں بولنے کی پابندی ہے ۔میکڈوگل نے اپنے بیان میں کہاکہ کمپنی نے مجھ سے جھوٹ بولا۔ کھوکھلے وعدے کئے اور خاموش رہنے کے لئے مجھے دھمکیاں دی گئیں۔میں کمپنی کے ایگزیکٹیوز اور وکلا کے چنگل سے باہر آنا چاہتی ہوں۔رائٹر کے مطابق میکڈوگل کے وکیل پیٹرا سٹیرس نے اس معاملہ میں کہا کہ میکڈوگل نے یہ معاملہ ایک امریکی میڈیا کمپنی ‘نیشنل انکوائرر پبلشر’ کے خلاف درج کرایا ہے جس نے اسے اس معاملہ میں کچھ نہ بولنے کے لئے 2016 میں ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کی تھی۔ امریکی میڈیا کمپنی نے ایک معاہدہ کے تحت میکڈوگل کو یہ رقم اس لیے دی تھی کہ ان کے امریکی صدر کے ساتھ تعلقات پر لکھنے یا اشاعت کاتنہااس کے حقوق کمپنی کے پاس رہے ۔ کمپنی نے اگرچہ اس سلسلے میں کچھ بھی شائع نہیں کیا ہے ۔ کمپنی کے مالک ڈیوڈ پیکر کو ٹرمپ کا دوست بتایا جارہاہے ۔امریکی میڈیا کمپنی نے اب تک اس معاملہ پر کوئی بیان نہیں دیا ہے ۔اس سے قبل مارچ میں ہی فحش فلموں کی اداکارہ اسٹورمي ڈینیلز جس کا اصل نام اسٹیفنی کلف فورڈ ہے ، نے ٹرمپ کے خلاف ناجائز جنسی تعلقات پر رپورٹ درج کرائی تھی۔ مسٹر ٹرمپ کے ان کے ساتھ شادی کے بعد ناجائز جنسی تعلقات پرخاموش رہنے کے لئے اس 1,30,000ڈالر کا معاہدہ کیا گیا تھا۔ تاہم ٹرمپ نے اس معاہدہ پر کبھی دستخط نہیں کئے ۔

TOPPOPULARRECENT