Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کی استثنیٰ کی پیشکش لندن کے میئر نے مسترد کردی

ٹرمپ کی استثنیٰ کی پیشکش لندن کے میئر نے مسترد کردی

لندن ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لندن کے اولین مسلم میئر صادق خان نے آج ڈونالڈ ٹرمپ پر یہ اشارہ دینے کیلئے کہ وہ انہیں مجوزہ مسلمانوں کے امریکہ میں داخلہ پر عارضی امتناع سے مستثنیٰ قرار دیں گے، سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ’’جاہلانہ‘‘ تبصرے اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ’’انتہاء پسندوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں‘‘۔ امریکہ کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں خوشی ہیکہ صادق خان لندن کے میئر کے عہدہ کیلئے منتخب ہوئے ہیں اور انہیں مسلمانوں پر متنازعہ امتناع سے ہمیشہ استثنیٰ حاصل رہے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT